Misleading Prices on Website, Higher Price Demanded via WhatsApp
⚠️ عوام کے لیے آگاہی / خبردار: robochacha.pk کی غلط قیمتوں کی حکمت عملی
میں یہ پوسٹ robochacha.pk کی طرف سے کی جانے والی دھوکہ دہی اور قیمتوں کے غلط استعمال سے باقی لوگوں کو بچانے کے لیے لکھ رہا ہوں۔
یہ کیا کرتے ہیں؟
ویب سائٹ پر کم قیمت دکھانا: یہ مقبول اشیاء (جیسے Raspberry Pi Pico 2) کی ویب سائٹ پر بہت کم قیمت دکھاتے ہیں (مثلاً 6,200 روپے کو ڈسکاؤنٹ کر کے 2,500 روپے)۔
آرڈر وصول کرنا: آپ دکھائی گئی قیمت دیکھ کر ویب سائٹ پر آرڈر پلیس کر دیتے ہیں۔
واٹس ایپ پر قیمت بڑھانا: آرڈر کے فوراً بعد یہ واٹس ایپ پر میسج کرتے ہیں کہ "ویب سائٹ پر قیمت غلط یا پرانی تھی" اور مزید پیسے مانگتے ہیں۔
ویب سائٹ پر قیمت تبدیل کرنا: جیسے ہی آپ سے رابطہ کرتے ہیں، یہ لائیو ویب سائٹ پر بھی قیمت بڑھا دیتے ہیں۔
یہ غلط کیوں ہے؟
کسی ایک بار غلطی سے قیمت غلط لکھ جانا الگ بات ہے، لیکن یہ ان کا ایک مستقل طریقہ کار بن چکا ہے۔ میرے دوست کے ساتھ بھی پہلے بالکل یہی ہوا اور آج میرے ساتھ بھی یہی ڈرامہ دہرایا گیا۔ کم قیمت دکھا کر گاہک کو متوجہ کرنا اور آرڈر کے بعد زیادہ پیسے مانگنا سراسر غلط اور دھوکہ دہی ہے۔
Ye in ka hr waqt ka 3 bar ye sort e hal ho chuki jb ye update kr daity to mujhy smjh ni ata in ki price khud down kaisy ho jati mtlb ye k jan bojh kr aisi hrkat kr rhy, koi msla ni beshak ap ka platform hai ap ju price rkhain but ye k glt beyani to na krain ap meri trf sy 10k rkh dain website pr rkhain to fixed ma, pr ye ju price ka hol jhol kr rhy ye unethical practice hai.
Product ye deliver kr rhain hain but price k sath dramy lga rhy customer engage jb price km pr ho jata tb price brha daity

Besvarelse fra Robochacha
